شہباز شریف

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف آج بروز جمعہ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیں گے اور سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی تعمیر نو و بحالی میں عالمی برادری سے تعاون اور مدد کی اپیل بھی کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے چوتھے روز اعلیٰ سطح کے مباحثہ میں 12ویں اسپیکر ہوں گے جبکہ 193 ممبر اسمبلی میں اب تک 140 عالمی رہنما حصہ لے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن وزیراعظم کا خطاب براہ راست نشر کرے گا اور بعد میں وزیراعظم اپنے ہالینڈ کے ہم منصب عزت مآب جناب مارک رٹ سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔ سہ پہر میں وزیراعظم سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی، محترمہ ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی جبکہ وزیراعظم امریکی کانگریس کی خاتون رکن، شیلا جیکسن لی کے ساتھ زووم ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے