مشاہد حسین سید

واشنگٹن نے فلسطین کے معاملے پر اخلاقی معیار کھودیا ہے۔ مشاہد حسین سید

اسلام آباد (پاک صحافت) مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے فلسطین کے معاملے پر اخلاقی معیار کھودیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکا نے کچھ عرصے میں 6 ٹریلین ڈالر جنگ میں جھونکے، اس دوران جنگوں سے مختلف مسلمان ممالک متاثر ہوئے، امریکا اسرائیل کے ہر اقدام کی توسیع کر رہا ہے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ امریکا کے افغانستان پر حملے سے مغرب اور مسلمان ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے، ایسا لگ رہا ہے امریکا نے فلسطین کے معاملے پر اخلاقی معیار کھودیا ہے۔ اگلے الیکشن میں مسلمانوں کے ووٹ جو بائیڈن کے حق میں نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوں بائیڈن کے لیے انتخابات جیتنا مشکل ہوجائے گا۔ چین نے ایک ٹریلین ڈالر بی آر آئی پر خرچ کیے، بھارت اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے