عرفان صدیقی

ن لیگ کے انتخابی منشور کی تیاری کیلیے 30 ذیلی کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کی تیاری کیلیے 30 ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے انتخابی منشور 2024 کی تیاری کے لئے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو 20 نومبر تک اپنی تجاویز مرتب کرکے مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں کے حوالے سے 30 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ منشور کمیٹی کی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے تمام ارکان کو ان کی متعلقہ ذیلی کمیٹیوں کے بارے میں باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔

ذیلی کمیٹیوں کے تمام ارکان کے نام سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک خط میں کہا ہے کہ منشور کمیٹی میں نامزد ہونا اعزاز کے ساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام ارکان اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاتے ہوئے ایسی ٹھوس اور قابلِ عمل تجاویز پیش کریں گے جنہیں منشور میں شامل کیا جاسکے۔ یہ تجاویز 20نومبر2023 تک مرتب کر لی جانی چاہئیں۔

انہوں نے ذیلی کمیٹیوں کے سربراہوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے مخصوص شعبے کے حوالے سے بیرونی ماہرین سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔ چیئرمین منشور کمیٹی کی طرف سے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مخصوص کمیٹی کے علاوہ بھی کوئی تجویز دینا چاہیں یا کسی دوسری کمیٹی کی مدد کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے