خواجہ آصف

ن لیگی رہنما نے علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات کی تصدیق کردی

لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ پاکستان میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں جبکہ علیم خان نے لندن میں پارٹی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سابق سینئر وزیر پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے جبکہ جہانگیر ترین اور علیم خان سے پاکستان میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ علیم خان نے پی ٹی آئی کے ناراض ترین گروپ کو جوائن کیا ہے اور جہانگیر ترین کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں بھی شامل ہوئے جس کی جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی تھی۔ وہ حال ہی میں جہانگیر ترین سے ملاقات کے لئے لندن چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے