بلاول بھٹو

نیو ورلڈ آرڈر کیوجہ سے ترقی پزیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نیو ورلڈ آرڈر کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیو ورلڈ آرڈر کی وجہ سے ایشیائی ممالک بالخصوص ترقی پزیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں، تیسری دنیا کی معیشت دباو کا شکار ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، کوئی بھی ملک چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، اسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیگر ممالک کا تعاون درکار ہوتا ہے۔ روس یوکرین تنازع کی وجہ سے دنیا بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھیں، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے انسانی تنازع نے جنم لیا، روس یوکرین جنگ کے منفی اثرات دنیا پر مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، پاکستان خود سے کسی جنگ کے حق میں نہیں ہے، پاکستان روس یوکرین تنازع کے حل کا خواہاں ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ جنگ سے غربت، افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے