مریم نواز

نیب حکومتی ایما پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب پی ٹی آئی حکومت کا آلہ کار ہے جبکہ حکومتی ایما پر مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میرے خلاف نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمات حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔ نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التوا مانگا جائے اور میرے کیس میں التوا نیب مانگ رہا ہے میں نہیں۔ نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے اور اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے