آصف زرداری

نیا پاکستان تو دور کی بات، انہوں نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کردیا، آصف علی زرداری

نوابشاہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  ہے کہ نیا پاکستان تو دور کی بات، انہوں نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کردیا۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے ہم پر قرض تھے اس حکومت میں ڈبل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے دن اسمبلی میں کہا تھا آپ نے چوں چوں کا مربہ بنا تو لیا ہے، لیکن یہ چلے گا نہیں۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، دراصل فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں، ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے۔ جب بھی ملک پر مشکلات آئیں پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں، ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے