خواجہ آصف

نہیں لگتا پی ٹی آئی کا آئندہ کوئی اور شو ہوگا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی ایسا شو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج 9 مئی ٹو تھا، اسلام آباد پرحملہ پسپا ہوا ہے، اب نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی اور شو ہوگا۔ پی ٹی آئی یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور حالیہ واقعات بغاوت کے مترادف ہیں اور انہوں نے 24 نومبر کے احتجاج کو 9 مئی کے واقعات سے بھی تعبیر کیا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق انہیں سزائیں ملنی چاہئیں اور عوام احتجاج سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آپس میں بھی لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے