نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق، نگراں وفاقی وزیر  برائے توانائی محمد علی کو پاور ڈویژن میں بریفنگ دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر کے لیے بریفنگ میں سیکریٹری پاور اور دیگر اعلیٰ افسر شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  نگراں وفاقی وزیرتوانائی آج پیٹرولیم ڈویژن سے بھی بریفنگ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  اٹھارہ رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا تھا، صدرمملکت عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، 11 وزراء اور 7 معاون خصوصی نے حلف لیا، جس میں صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے