نگراں وزیرِ آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے چینی سفیر جیاؤ ژیڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چین کے سفیر جیاؤ ژیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آئی ٹی میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر میں تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاک چین اشتراک ایک سنگِ میل بن سکتا ہے، چین کے تعاون سے موبائل فون بیٹریز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ مائیکرو چپس و دیگر ٹیلی کام مصنوعات بنانے کے لیے نہایت سازگار ماحول ہے، پاکستانی اسٹارٹ اپس کو چینی مارکیٹ تک رسائی کے لیے دو طرفہ تعاون کا فروغ ناگزیر ہے، یورپ اور امریکا کی طرح چین پاکستانی آئی ٹی ایکسپورٹ کے لیے بھی پرکشش مارکیٹ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کر رہے ہیں، پاک چین نوجوانوں کے مابین ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہو گا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی درس گاہوں کے عالمی معیار کی چینی جامعات سے اشتراک کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

معاشرے میں حق تلفی اور ناانصافی کی بڑی وجہ بدعنوانی ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ معاشرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے