پشاور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی سیکریٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پولیس نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔ دوسری جانب خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلی کابینہ کے بیشتر وزراء نئی نگراں صوبائی کابینہ میں شامل ہو گئے ہیں، نئی نگراں صوبائی کابینہ میں نئے وزراء بھی لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے وزراء کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، سابقہ وزراء کے قلم دانوں میں بھی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔ گورنر کے پی نگراں وزراء سے ایک بار پھر ان کے عہدوں کا حلف لیں گے، نگراں کے پی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ہو گی۔