پشاور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی کے پی ارشد حسین شاہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی کے پی ارشد حسین شاہ سے گورنر کے پی حاجی غلام علی نے ان سے حلف لیا ہے۔ نگران وزیراعلی کی تقرری کیلئے سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت ہوئی تھی۔
دونوں رہنماؤں نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے بطور نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نام پر اتفاق کیا، جسٹس (ر) ارشد حسین کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔
وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔
Short Link
Copied