نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔  تقریب کے بعد نگراں وزیر اعظم دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ پی این ایس جوہر پر منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ تقریب کے دوران  انوار الحق کاکڑ کو شمشیر بحری جنگی مشق پر بریفنگ دی جائے گی ، نگران وزیراعظم کے دورہ کراچی میں دیگر کوئی شیڈول شامل نہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ تقریب کے بعد خصوصی طیارے میں ہی واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے