نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید

نوشہرہ (پاک صحافت) وشہرہ میں جی ٹی روڈ پر اکھوڑہ خٹک کےقریب شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل منظور، کانسٹیبل امان اللہ اور ڈرائیور ایاز خان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر اکھوڑہ خٹک کےقریب پولیس موبائل پرحملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او عمرخان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر خان کے مطابق شدت پسندوں کے حملےمیں 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جن میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک کانسٹیبل اور پولیس موبائل کا ڈرائیور شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب ان پر 2 شدپسندوں نےفائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے