نواز شریف بکے نہیں، جھکے نہیں، ان کی بیٹی ہونے پر فخر ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف بکے نہیں، جھکے نہیں، ایسے عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

تاریخ ساز یومِ تکبیر پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، دفاعِ وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام، پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان کا اقوامِ عالم میں سر بلند کریں گے، آج ہمیں اتحاد و یک جہتی، محنت و ہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہےْ۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،  وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے