لاہور (پاک صحافت) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو دن 12 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے، “امید پاکستان” طیارہ نواز شریف کو لے کر یو اے ای سے روانہ ہوگا، خصوصی پرواز میں 152 افراد سوار ہوں گے، نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان اور صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اس وقت جدہ میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے، نواز شریف جدہ میں شاہی خاندان کے اہم اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔