نوازشریف برطانیہ

نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر نے جاتی امرا میں ملاقات کی جس کے دوران مریم نواز بھی موجود رہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور برطانوی ہائی کمشنر میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عام انتخابات سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے نوازشریف کی سیاسی کاوشوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اوورسیز ترقیاتی اعانت میں کمی باعث تشویش ہے، برطانوی حکومت یہ امداد بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوچکے ہیں، برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی نوازشریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے موقع پر موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) سراروغہ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے سپاہی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے