محسن نقوی

نبی پاک نے بچوں سے محبت اور پیار کا درس دیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نبی پاک نے بچوں سے محبت اور پیار کا درس دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا دورہ کیا ہے اور بچوں سے چلڈرن ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بچوں کے کمروں میں گئے اور تعلیم و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بھی چلڈرن ہوم کا دورہ کیا، اس وقت صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوا، خوشی ہے کہ اب چلڈرن ہوم میں بچوں کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نبی پاک نے بچوں سے محبت اور پیار کا درس دیا ہے، نبی پاک کی سنت پر عمل کرنا ہم سب کیلئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز سے تمام بچوں کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے