پی ٹی آئی

نادرا نے 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے

اسلام آباد (پاک صحافت) نادرا نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے کارڈ بلاک کرنے کی نادرا سے درخواست کی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان جن کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے