اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میں دعا کرنے جا رہا ہوں کہ بہتری ہو، میں یقین رکھتا ہوں کہ دعاؤں کا بہت بڑا رول ہوتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللّٰہ سے جب رابطہ رکھتے ہیں تو اس میں بہتری ہوتی ہے، میں سب کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ صحافی نے اسپیکر سے سوال پوچھا کہ الیکشن کمیشن نے آپ کے خطوط کا جواب نہیں دیا؟
جس پر سردار ایاز صادق نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن سے جواب آ جائے گا۔ ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ رات کے وقت ایم این ایز کو اٹھایا گیا تھا؟ جواب دیتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ آپ نے اس وقت مجھے کیوں نہیں بتایا۔