مریم اورنگزیب

میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی فاشسٹ ٹولے کے دماغ کی اِختراع اور کالا قانون ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی فاشسٹ ٹولے کے دماغ کی اِختراع اور کالا قانون ہے۔  خیال رہے کہ مسلم لیگ ن  نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو میڈیا کے خلاف عمران خان حکومت کی دہشت گردی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان میڈیا اتھارٹی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اتھارٹی کے نام پر عمران نیازی ازم مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پاکستان پیپلزپارٹی بھی میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگ زیب نے ایک بیان میں کہا کہ اتھارٹی پر سرکاری جھوٹ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دستاویزی ثبوت ہے، میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی فاشسٹ ٹولے کے دماغ کی اِختراع اور کالا قانون ہے۔ دوسری جانب رضا ربانی نے اس سے متعلق کہا کہ ہم پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہیں،اس کا مقصد میڈیا کو دبانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے