موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی۔ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان میں 2024 میں معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوسکتی ہے، افراط زر گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہے گی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی، ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔

موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز، سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔ اسکا کہنا تھا کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہو رہا ہے۔ مستحکم بینک ڈیپازٹ پر مبنی فنڈنگ مالی استحکام کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

26 ویں ترمیم کی ہے، 126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کرینگے، طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے