رانا ثناءاللہ

مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں، نتیجہ خیز رہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں، نتیجہ خیز رہیں۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کی بات سیاسی نظام کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بے نتیجہ یا ہار جیت والی بات نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا ہے کہ آج اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے یا پھر ملتوی ہو جائے گا تاکہ مشاورت کا عمل مکمل ہو۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے