اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا تھا۔ ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے صدر کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاسٹر چڑھایا۔
اس سلسلے میں صدر پاکستان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے انکے والد کی خیریت دریافت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔