کراچی (پاک صحفات) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی سر فہرست ہے، ہمیں ہر فیصلے، اقدامات یا منصوبے آئندہ نسل کو مد نظر رکھ کر تشکیل دینا ہوں گے۔
کامران خان ٹیسوری نے ’19ویں میرا کراچی‘ نمائش کے لیے پیغام میں کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں صنعتی فعالیت، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے نمائش خوش آئند ہے، بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی کامیابی کے لیے ماحولیاتی ذمہ داری بھی اولین ترجیح ہے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اہم ثابت ہوگا، نمائش میں ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے آگاہی کا پروگرام شاندار اقدام ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سب مل کر پائیدار ٹیکنالوجی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ آئی پی پیز کا مسئلہ جَلد حل ہو جائے گا۔