شیری رحمان

موجودہ کابینہ پر انگلی اٹھانے والے کیا اپنا دور بھول گئے ہیں؟ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ پر انگلی اٹھانے والے کیا اپنا دور بھول گئے ہیں؟ ان کا کہنا ہے  کہ سابق پنجاب حکومت کی لوٹ مار کی کہانیاں بھی آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے جاری بیان  میں کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ چار ماہ سے “عالمی سازش” کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اب خود کہہ رہے ان کو ایک سال پہلے معلوم تھا ان کی حکومت جا رہی ہے۔ وہ مسلسل ایک بیانئے کی تلاش میں ہیں، عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے ابھی تک وہ اداروں کو ذمہ دار ٹھرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں شیری رحمان نے مزید کہا کہ عمران خان کبھی نیوٹرلز کے منت سماجت میں پاؤں پکڑ لیتے ہیں کبھی ان کو دھونس دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں،  کبھی کہتے تھے اقتدار سے نکل کر خطر ناک ہوجائیں گے کبھی کہتے ہیں انہوں نے نیوٹرلز کو سمجھایا تھا۔ کیا وہ دوبارہ آر ٹی ایس میں خرابی کے ذریعے انتخابات جیت کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے