شہباز شریف

موجودہ حکومت انتہائی بے حس، سنگدل اور ظالم ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے  صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت انتہائی بے حس، سنگدل اور ظالم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس حکومت کی حمایت کرنے والوں کو بھی عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عوام پر پیٹرولیم کا بم پھوڑ کر ان کا جینے کا حق چھین رہے ہیں، میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ الیکشن کے وقت عمران خان اور کمپنی  کو سبق سکھائیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کے اقتدار کے آخری 3.5 سالوں میں آزادی اظہار پر کافی حد تک کمی آئی ہے۔ یہ ملکی تاریخ کا بدترین وقت ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ محسن بیگ جو کبھی عمران خان کے قریبی دوست تھے مگر گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کتنی خوفزدہ ہے۔ نیازی صاحب جمہوریت اور اخلاقیات پر لمبے لمبے خطبے دیتے ہیں لیکن معمولی تنقید بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا،عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلاکر ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے