حافظ حمداللہ

منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے، پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے، نہ وہ مسلط ہوتے نہ آئی ایم ایف آتا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ آج مہنگائی عمران کا فیض جاریہ ہے۔ عمران خان کے لیے عدلیہ کی دریا دلی پر رشک آتا ہے، تقریر نہ کرو، جیل بھرو، جیل جانے کی باری آئی تو بزرگی اور بیماری یاد آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ نہ عمران خان معاہدہ توڑتا نہ آج منی بجٹ آتا، ان کا فیض آئی ایم ایف، معیشت اور مہنگائی کی تباہی لایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے فیض کے چرچے لندن میں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیب بھرنے کے لیے کپتان اور جیل بھرنے کے لیے عوام؟ عمران خان بزرگ ہے نہ بیمار ہے، وہ صرف فنکار ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں جھوٹی خبر شائع کرانے والے کی ڈیلی میل میں سچی خبر شائع ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ اہلیہ نے گواہی دی کہ ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے لیکن آرٹیکل 62-63 پر مکمل خاموشی ہے، آئین کی یہ دو شقیں کیا معطل ہو چکی ہیں یا آئین کا حصہ نہیں رہیں؟

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے