منظور وسان

منظور وسان کی جانب سے نواز شریف کی واپسی، بلاول کی شادی اور عمران خان سے متعلق اہم پیش گوئیاں

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی، مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی  اور وزیر اعظم عمران خان کے مستقبل سمیت کئی اہم پیش گوئیاں کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق پیش گوئی کی کہ بلاول کی شادی وزیر اعظم بننے کے بعد ہوگی اور ساتھ میں انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ بلاول بھٹو کی شادی 2022ء یا 2023ء میں ہوگی۔ دوسری جانب سے منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کی کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، اب عمران خان کو اقتدار نہیں ملے گا،  عمران خان پاکستان کا گوربا جوف بنے گا۔

واضح رہے کہ منظور حسین وسان نے یہ بتایا کہ مارچ سے پہلے نواز شریف کو نہیں دیکھ رہا،  فضل الرحمٰن کو کے پی میں جو حصہ ملا اب نہیں ملےگا۔ منظور وسان نے کہا کہ سندھ حکومت کو ناکام کرنے کے لیے یہ سب کچھ کیا گیا، پہلے گندم پھرچینی اب سندھ کو کھاد نہیں دی جارہی، سندھ کونقصان دینا مطب کسانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے