ایف آئی اے

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آ ئی اے کیجانب سے جواب عدالت میں جمع

لاہور (پاک صحافت) عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے نجی بینک میں اکاؤنٹ عمران خان کے دستخط سے اوپن کیا گیا، پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا، عمران خان سے پوچھ گچھ کیلئے قانون کے مطابق نوٹس جاری کیا۔

یف آئی اے نے چار صفحات پر مشتمل جواب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں نجی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ چلایا جارہا تھا، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پوچھ گچھ کیلئے قانون کے مطابق نوٹس جاری کیا، پی ٹی آئی نے کال اپ نوٹس کو ماننے سے انکا کردیا ہے، بینکنگ ایکٹ 1974 کے تحت انکوائری کرنے کے مجاز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے