کورونا وائرس کے وار

ملک میں کوورونا کے وار جاری، مزید 161 افراد جاں بحق، 3377 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس نے مزید  161 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18310 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 377 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37523 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 86151 ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5018 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 33062 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9  فیصد رہی۔ پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 286521 ہوگئی ہے جب کہ 4678 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں، جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 308529 ہے اور 8683 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22664 اور ہلاکتیں 239 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 120590 اور 3423 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 17397 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 487 افراد انتقال کرگئے۔ پورٹل کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5330 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76492 ہے اور اب تک 693 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے