اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے، تاہم مثبت کیسز اور اموات میں واضح کمی آچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 912 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 233 تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 58 ہوچ کی ہے۔ خیال رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 648 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 761 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 84 ہزار 527 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔