آصف زرداری

ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن سے متعلق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے