شہباز شریف

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرِستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد صفیان اور این سی بی زین علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جبکہ شہداء کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کو دہشتگردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے جام شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے