لاہور (پاک صحافت) ملک بھر میں آج علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا اور قوم کو بیداری کا سبق دیا۔
علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یکجہتی کا پیغام دیا۔ یوم اقبال کے حوالے سے آج لاہور میں صبح مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کے علاوہ ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔