کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشگردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف قوم کی آواز ہے، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔