اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کمزور ملک کو قلیل عرصے میں مضبوط بنیادوں پر استوار کر دیا اور بے شمار اہم ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے۔ ایک سابق مالیاتی عہدیدار نے 2021 میں ہی کہہ دیا تھا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے ملک میں مسلسل افراتفری اور انتشار پھیلائے رکھا۔ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی اور اس پر کاربند رہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام اور ملک دوست پارٹیاں کامیاب ہوں گی، تشدد پسند اور سازشی عناصر کو عوام مسترد کردیں گے۔