25.1 C
Pakistan
جمعہ, جولائی 30, 2021

مریم نواز کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کو قرارا جواب

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قرارا جواب دے دیا۔ خیال رہے کہ مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بچوں کے بارے میں دیے گئے بیان پرسامنے آنے والے سخت ردِعمل کا جواب دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے جمائما گولڈ اسمتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں،میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے سابق شوہر دوسروں کی فیملیز کے بارے میں زہر اگلتے رہتے ہیں۔ وہ یہ کرتے رہیں گے تو دوسروں کو بھی حربے استعمال کرنے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے جمائمہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ وہ اس سب کا ذمہ دار اپنے شوہر کو ٹھہرائیں۔ یاد رہے کہ باغ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تنقید کا جواب دیا تھا، مریم نواز کا عمران خان کی جنید صفدر پر کی جانے والی تنقید پر کہنا تھا کہ جنید صفدر کیمبرج میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، وہ نواز شریف کا نواسا ہے، گولڈ اسمتھ کا نہیں۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

1 × three =

Latest Articles