مریم نواز نے لاہور میں 2 میگا پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز نے بند روڈ پروجیکٹ پر پودا لگایا، بند روڈ کوریڈور اور راوی برج کا دورہ کیا۔

اس دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ کنٹرولڈ ایکسس پروجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہو گئی اور نیازی انٹرچینج تا سگیاں اور سگیاں تا بابو صابو انٹر چینج پروجیکٹ پر بھی تعمیراتی کام بھی مکمل ہو گیا۔ بریفنگ میں بتایا کہ سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا، بند روڈ کے سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا کہ بابو صابو چوک پر 16 کنال 6 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ اور پارک بنایا گیا ہے اور دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیشِ نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے