خورشید شاہ

مخالفین جس حلقے پر انگلی رکھیں، دوبارہ پولنگ کرائیں گے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سندھ کے متعلق مخالف سیاسی جماعتیں جس حلقے پر انگلی رکھیں گے وہاں دوبارہ پولنگ کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف بتادیں کس کس نشست پر دھاندلی ہوئی ہے۔ اگر دوبارہ پولنگ میں بھی یہ ہی رزلٹ نکلا تو خود بتائیں الزام تراشی کی کیا سزا ہوگی؟۔

یاد رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام ف اور ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے