مریم اورنگزیب

محسن نقوی کی تقرری آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلی بننے پر عمران خان کو تکلیف ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان، فارن ایجنٹ اور اسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے ہیں۔ بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی سولنگی

عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ عمران خان افغان حکومت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے