اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماہرین اور پروفیشنلز کی وزارتوں میں تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی 2 کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، ہماری موجودہ بیوروکریسی میں ہر شعبے کے باصلاحیت اور تجربہ کار افسران ہیں۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صحیح افسر کو صحیح وقت پر صحیح جگہ تعینات کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ سے ناصرف وزارتوں کے کام میں خلل پڑے گا بلکہ خزانے پر بوجھ بڑھےگا، ماہرین اور پروفیشنلز کی تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا۔