جاوید لطیف

لیگی رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور

لاہور (پاک صحافت) لاہور سیشن کورٹ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی رہائی کے لئے سیشن کورٹ لاہور نے دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے آج جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ خیال رہے کہ ن لیگی رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف پر ریاست مخالف بیان دینے کا الزام عائد ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔  یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر کل چار سماعتیں ہوئیں۔خیال رہے کہ ریاست مخالف بیان دینے پر جاوید لطیف کو 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے