ناصر حسین شاہ

لیکڈ فون کال کی ایف آئی آر درج کرکے پی ٹی آئی کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کی لیکڈ فون کال کی ایف آئی آر درج کر کے پی ٹی آئی کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بشری بی بی کی لیکڈ فون کال پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے چور مچائے شور والی بات جو پی ٹی آئی کا وتیرا ہے۔ اگر بشری بی بی کا فون ریکارڈ نہ ہوتا تو مدینے کی ریاست کے جعلی دعوے دار کس طرح خوار ہوتے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ شیریں مزاری کہتی ہیں کہ عمران خان کا سیکیور فون ٹیپ کیا گیا ہے، شیریں مزاری بتائیں کہ عمران خان کی اہلیہ سیکیور فون کو مجرمانہ کام کے لیے استعمال کیوں کر رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سابقہ خاتونِ اوّل کا فون ان کے کسی محب وطن ملازم نے ریکاڈ کیا ہے جس کو آفرین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

26 ویں ترمیم کی ہے، 126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کرینگے، طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے