اسلام آباد (پاک صحافت) لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکریٹری دفاع کا چارچ سنھال لیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی کی تھی۔
ذرائع کے مطابق نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026ء تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان کی بطور سیکریٹری دفاع 2 سالہ مدت اگست میں مکمل ہو گئی تھی، بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل عامر اشفاق کیانی قائم مقام سیکریٹری دفاع کی ذمے داریوں سے آج سبکدوش ہو گئے۔