شہباز شریف

قوم دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں فوجی جوانوں کی شہادت کو اندوہناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت 5 فوجی جوانوں کی شہادت اندوہناک واقعہ ہے، قوم دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور سیکورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سکیورٹی فورسز کے اہلکار جواں مردی کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں، قوم کو اتحاد اور اپنی بہادر سپاہ کے ساتھ یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بلوچستان میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سرزمینِ وطن کی حفاظت کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،  وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے