احسن اقبال

قانون کی حکمرانی کا درس دینے والے کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کا درس دینے والے کا اصل چہرہ اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جاچکا ہے، پی ٹی آئی احتجاج کرکے اپنے ہی لیڈر عمران خان کے نظریے کی مخالفت کررہی ہے۔ نواز شریف کے خلاف جب فیصلہ آیا تو انہوں نے آئین و قانون کے تحت جنگ لڑی، نواز شریف نے اپنے خلاف فیصلہ آنے پر احتجاج کا راستہ اختیار نہیں کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف متفقہ فیصلہ آیا، اس فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، جس طرح کا تشدد عمران خان پھیلارہے ہیں صاف نظر آرہا ہے وہ قصوروار ہیں، عمران خان کے اندر ایک فاشسٹ مائنڈ ہے جو کسی آئین اور قانون کو تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو کرپٹ پریکٹس پر نااہل کیا گیا، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، پی ٹی آئی بھی عدالتوں کا راستہ اختیار کرے، قانون کی حکمرانی کا درس دینے والے کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے