مریم اورنگزیب

فواد چوہدری کے خلاف آئینی ادارے کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف آئینی ادارے کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن ارکان کے بچوں کو دھمکیاں دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن مقدمے کے مدعی ہیں۔ عمران خان دور میں بغیر وارنٹ گرفتاریاں سیاسی انتقام تھا، ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، فریال تالپور کو عید کے روز جیل بھجوایا، رانا ثناءاللہ کے خلاف ہیروئن کا مقدمہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری کو اظہار رائے سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 3 بار کا وزیراعظم عدالت پیش ہو سکتا ہے تو یہ کیوں نہیں، آج انہیں استثنی ملا تو تمام سیاسی جماعتوں کو دینا پڑے گا، نواز شریف نے سیاسی انتقام پر بھی کسی کو دھمکی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے