خواجہ آصف

غیر قانونی اور غیرجمہوری کاموں کا ڈھٹائی اور بےشرمی سے دفاع کرنا پی ٹی آئی قیادت کا طرۂِ  امتیاز  ہے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گالیوں دھمکیوں سے راستہ نہیں ملتا، ECP سے معذرت کریں اورو اپنے الفاظ واپس لیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ ماحول بہتر بنائیں تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ہر غیر اخلاقی غیر جمہوری غیر قانونی غیر شرعی کام کر کے ڈھٹائی اور بے شرمی سے اسکا دفاع کرنا پی ٹی آئی  قیادت کا طرۂِ  امتیاز  ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پر شیاطین اترتے ہیں۔ انہوں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی حشیش پلِا کر سازشی بہروپیے نے بہت سا شر اور گمراہی پھیلائی۔ اپنے غلیظ قول و فعل سے ریاست ِ مدینہ کے مقدس نام کی بار بار توہین کی، جبکہ ریاست پاکستان کی بنیادیں کمزور کیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی مخالف کی تکلیف یاگرفتاری پر خوش  ہوناکم ظرفی ہے۔ مگر تنقید گالیوں اوردھمکیوں میں فرق جان کر جیئیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان سب سنتا سہتا  ہے مگر ریاستی ادارے ایسا نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے