آصف زرداری

عوام کے حقوق کے لئے لڑ رہا ہوں اور انہیں حق دلوا کر ہی دم لوں گا، آصف علی زرداری

لاڑکانہ (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ میں عوام کے حقوق کے لئے لڑ رہا ہوں اور انہیں حق دلوا کر ہی دم لوں گا۔ انہوں نے  کہا کہ بلوچستان کے دوستو کا شکرگذار ہوں، جنہوں نے پی ٹی آئی سرکار کو جمہوری طریقے سے شکست دینے میں ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت و پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی نوڈیرو ہاوَس میں ضلع لاڑکانہ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں نے اپنی محنت کے بل بوتے تعلیم سمیت ہر شعبے میں خود کو منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے نوجوانوں کے لئے بہت متفکر رہتا ہوں، ضلع تھرپارکر کے شہر ڈیپلو میں ایک یونیورسٹی قائم کریں گے۔

واضح رہے  کہ ر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا سکرنڈ میں بھی ایک یونیورسٹی بنائیں گے اور جو نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت  فراہم کرے گی۔ خیال رہے کہ اس موقع پر خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، عامر خان مگسی، سردار چانڈیو، حزب اللہ بگھیو اور نذیر بگھیو ، پیر صادق، گنہور خان اسران ، رمیش لال، اعجاز لغاری محمد علی بگھیو، عمران جتوئی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے